• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک ڈرامے ارطغرل کو روزانہ چلانے، پی ٹی وی کو جلد HD میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے ترک ڈراما ارطغرل روزانہ چلانے کا کہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی سے بات ہوئی ہے کہ ارطغرل کو ہفتے کے ساتوں دن چلایا جائے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے بتایا کہ پی ٹی وی کی ٹیم پوری کوشش کر رہی ہے کہ ڈبنگ کےکام کو تیز کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ایک قسط چلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ارطغرل غازی کے تمام سیزنز چلائے جائیں گے، عرصے سے تباہ حال ادارے کو بہت جلد ایچ ڈی میں کنورٹ کیا جائے گا۔

تازہ ترین