• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 61 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 3468 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے بھر میں 41 مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ اس وقت کورونا کے زیر علاج افراد کی تعداد 2552 ہے۔

عالمی وبا سے متعلق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 875 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صوبے میں صحتیاب افراد کی شرح 25 فیصد سے زائد ہے۔ 

تازہ ترین