• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی طیارہ حادثہ، جاں بحق 41 افراد کی شناخت ہوگئی

کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 41 افراد کی میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

ترجمان پی آئی اےکا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے 10 لاکھ روپے فی کس شہداء کے گھروں میں پہنچانا شروع کردیئے ہیں۔

وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وہ وعدہ کرتے ہیں اس کیس کی انکوائری ہوگی، عوام اور پارلیمنٹ کے سامنے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جو اس واقعہ کے ذمہ دار ہیں ان کو منطقی انجام تک پہنچانا میری ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی ملیر میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی، افسوسناک حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تازہ ترین