• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، عید کے پہلے دو روز کورونا کے 162 کیسز رپورٹ

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے بھرسے عید کےپہلے دو روز کورونا وائرس کے 162 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافے پر سول سیکریٹریٹ محکمہ صحت میں اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں سیکریٹری صحت دوستین جمالدینی، ڈی جی ڈاکٹر سلیم ابڑو و دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔

اجلاس میں بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کورونا کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد پر زور بھی دیا گیا۔

دوران اجلاس سیکریٹری صحت دوستین جمالدینی نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کےخدشات کےپیش نظر عوام غیرضروری گھروں سےنہ نکلیں۔

سیکریٹری صحت نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3468 ہوچکی ہے۔

تازہ ترین