• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 19 مارچ سے بند عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کیلیفورنیا کی عبادت گاہوں میں25فیصد افراد کے آنے کی اجازت ہوگی، عبادت گاہوں میں 6 فٹ کے سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کی پابندی ہوگی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کیلفورنیا میں پیر سے کاروبار کھولنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیشِ نظر   کیلیفورنیا میں عبادت گاہیں اورغیر ضروری کاروبار 19 مارچ سے بند تھا۔

تازہ ترین