• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیرا کے ’وکا وکا‘ کی دھوم اب بھی جاری، یوٹیوب پر ڈھائی ارب ویوز

فیفا ورلڈکپ 2010 کے تھیم سانگ ’وکا وکا‘ کی دھوم اب بھی جاری ہے، اس گانے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ڈھائی ارب مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

اس بات کا اعلان خود گلوکارہ شکیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے پیغام میں کیا۔

شکیرا کا کہنا تھا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ وکا وکا کی ویڈیو کو یوٹیوب پر ڈھائی ارب سے زائد مرتبہ دیکھ لیا گیا ہے۔ 

انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ واقعی بہت حیرت انگیز ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2010 میں جب جنوبی افریقا میں فیفا ورلڈکپ کا آغاز ہوا تو اس وقت یہ گانا بطور آفیشل تھیم سانگ جاری کیا گیا تھا۔

تازہ ترین