• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری نے پی آئی اے کی کرائسس منیجمنٹ صلاحیتوں پر سوالات اٹھادیئے

شہری نے پی آئی اے کی کرائسس منیجمنٹ کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھادیئے


طیارہ حادثے میں اپنے والدین کو کھونے والے ایک شہری عادل رحمان نے پی آئی اے کی کرائسس منیجمنٹ کی صلاحیتوں پر سوالا ت اٹھائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عادل رحمان نامی شہری نے لکھا کہ پہلے ہی لاہور اور کراچی کی فارنزک سائنس لیبارٹری کے جھگڑے میں ڈی این اے سے شناخت کا عمل بہت تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔

عادل رحمان نے کہا کہ پی آئی اے کی صلاحیت اس مشکل وقت کو اور مشکل بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی تو اس صورتحال کو دیکھے اور لواحقین کی مدد کو آگے آئے۔

تازہ ترین