• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19سے ہلاکتیں امریکا سے بھی بڑھ گئیں

برازیلیا (اے پی پی) برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کووڈ - 19سے ہونے والی ہلاکتیں امریکا سے بھی بڑھ گئیں۔ منگل کو جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق پیر کے روز پھیپھڑوں کی اس بیماری سے برازیل میں 807 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسی دن امریکا میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 620 تھی۔ لاطینی امریکی ملک برازیل 3 لاکھ 74 ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ دنیا کا دوسرا متاثرہ ترین ملک بن چکا ہے۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض امریکا میں ہیں، جہاں ان کی تعداد ساڑھے 16 لاکھ بنتی ہے۔
تازہ ترین