• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایچ او نے کورونا مریضوں پر ہائیڈروکسی کلوروکین کے تجربے بند کر دیئے

واشنگٹن (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے انسانی زندگی کی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر ملیریا کی دوا ”ہائیڈروکسی کلوروکین“ کے کورونا مریضوں پر تجربات بند کر دیئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جب تک اس دوا کے محفوظ ہونے کا علم نہیں ہو جاتا تب تک مختلف ممالک میں مریضوں پر تجربات بند رہیں گے۔ قبل ازیں یہ تحقیق سامنے آئی تھی کہ اس دوا سے ممکنہ طور پر اموات کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اس دوا سے دل کی دھڑکن میں اضافے پر بھی بحث جاری ہے تاہم اس کے باوجود پیر کو برازیل کے صدر نے کورونا کے مریضوں کے لیے یہ دوا جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین