• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، بیرسٹر امجد ملک

راچڈیل (ہارون مرزا) او پی ایف کے سابق چیئرمین اے پی ایل برطانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک نے پی آئی اے کے حادثہ میں ہلاک ہونیوالے مسافروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ عید الفطر کے موقع پر یہ بھی بڑا سانحہ تھا، شہدا کی کمی تو کسی صورت پوری نہیں کی جا سکتی مگر صورتحال کی اصلاح کیلئے پی آئی اے کو تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے چاہئیں، تحقیقاتی ٹیم اس سلسلہ میں تفتیش کر رہی ہے اور اس تحقیقات کو جلد از جلد منظر عام پر لاکر ذمہ داران کو قر ار واقعی سزا دی جائے، انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹا سکینڈل کے ذمہ داروں کو بھی بے نقاب کرنا وقت کی اہم ترین ضر ورت ہے، انہوں نے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کیا اور دعا کہ خداوند کریم کورونا وائرس کو ختم فرما کر امت محمدیہ پر رحم فرمائیں، انہو ں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اللہ کو راضی کر لیں خداوند کریم تو اپنی مخلوق سے سو مائوں سے زیادہ پیار کرتا ہے ہم معافی کرنے میں تو دیر کر سکتے ہیں مگر وہ معاف کرنے میں ایک پل بھی نہیں لگاتا ۔
تازہ ترین