• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18سال کی عمر سے ایڈز کا مرض لاحق ہے، جوزف کوناگ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)) معروف برطانوی اداکار جوزف کوناگ (اسٹیج نام: سی جے ڈی موئی) نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 18سال کی عمر سے ایڈز کا مرض لاحق ہے۔ 49سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ جب وہ 18برس کے تھے تو ان کے پاس رہنے کو گھر نہیں تھا اس لیے وہ جسم فروشی کے ذریعے روزگار کماتے تھے اور اسی وجہ سے انہیں ایڈز ہوا ۔ایک ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار جوزف کوناگ نے خود کے خلاف جاری قانونی چارہ جوئی اور اپنے مرض کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف جاری قانونی کارروائی کی وجہ سے وہ شدید دباؤ میں ہیں اور ان کا نظامِ مدافعت بری طرح متاثر ہورہا ہے ، انہیں خدشہ ہے کہ قانونی کارروائی میں ان کا گھر چھن جائے گا اور وہ دوبارہ سڑک پر آجائیں گے۔اداکار نے بتایا کہ جب وہ 18برس کے تھے تو ان کے پاس رہنے کو گھر نہیں تھا اور وہ جسم فروشی کے ذریعے پیسے کما رہے تھے ، اسی دوران انہیں ایڈز کا مرض لاحق ہوا جو حالیہ قانونی جنگ کے باعث شدید ہوتا جارہا ہے۔اداکار پر الزام تھا کہ انہوں نے 1988 میں نیدر لینڈز میں ایک بے گھر شخص کا قتل کیا تھا ، انہیں برطانیہ سے نیدرلینڈ کے حوالے کیے جانے کے حوالے سے قانونی جنگ جاری تھی جس میں اداکار کے حق میں فیصلہ آیا تاہم اب ان کے خلاف اس بات کا مقدمہ چل رہا ہے کہ وہ اس مقدمے کے دوران اٹھنے والے اخراجات ادا کریں۔

تازہ ترین