• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار کرن کمار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی اداکار کرن کمار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کیا ہے کہ انہیں وائرس کا شکار ہونے سے متعلق ’اچانک‘ معلوم ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 74 سالہ کرن کمار 14 مئی کواسپتال گئے اور کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا جبکہ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ ’دھڑکن‘ سمیت متعدد معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے کرن کمار نے کہا کہ مجھ میں وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں اور 14 مئی کو میں طبی معائنے کیلئے اسپتال گیا تھا جہاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی تھا۔ لہٰذا میں نے اپنا ٹیسٹ کروا لیا جس کی رپورٹ مثبت آئی لیکن اس وقت مجھ میں وائرس کی کوئی علامات تھیں اور نہ اب ظاہر ہوئی ہیں، مجھے کوئی بخار تھا نہ ہی کھانسی، میں بالکل ٹھیک ہوں اور خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خود کو اہل خانہ سے مکمل الگ تھلگ کر لیا ہے۔ میرے اہل خانہ بلڈنگ کی دوسری منزل پر رہتے ہیں جبکہ میں تیسری منزل پر رہائش پذیر ہوں۔ 26 یا 27 مئی کو میں اپنا دوسرا ٹیسٹ کروانے جاؤں گا لیکن اس وقت میں بالکل ٹھیک ہوں۔

تازہ ترین