• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے کمسن بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں دوکمسن بچوں سمیت 4افراد نہاتے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس حب نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر بچہ جاں بحق ہوگیا ۔پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 10 سالہ فرحان کے نام سے ہوئی جولیاری بکرا پیڑی کا رہائشی تھا اور پاک کالونی میں تعینات اے ایس آئی بشیر کا بھتیجا تھا ، متوفی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ آیا تھا اس دوران نہر میں نہاتے ہوئے وہ ڈوب گیا ، حب ڈیم میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب گیا، اطلاع ملنے پر ایدھی کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور 2 گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال کر عباسی اپتال منتقل کی جہاںاس کی شناخت 28 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ سرجانی ٹاؤن میں پانی کے گڑھے میں نہاتے ہوئے کم عمر بہن اور بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون تھانے کی حددو حسن بروہی گوٹھ میں پانی کے گڑھے میں نہاتے ہوئے 8سالہ بہادر عرف بابو ولد احد بخش اوراسکی بہن 6سالہ بی بی گل ڈوب گئی ، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکال کر عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں ڈاکٹروں نے بھی موت کی تصدیق کردی ، اہلخانہ بغیر کارروائی کے لاش لیکر چلے گئے ،ریسکیو حکام کے مطابق متوفی اور بہن حسن بروہی گوٹھ کے رہائشی تھے اور شدید گرمی کے باعث گھر کے قریب ایک گڑھا بنا ہوا جس میں پانی جمع تھا اس میں نہارہے تھے ۔

تازہ ترین