• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونا مارکیٹ، تالے توڑ کر دکانوں کا صفایا کرنے والے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونامارکیٹ چپل گلی میں تالے توڑ کر دکانوں کا صفایا کرنے والے ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کرسکی ہے۔تفصیلات کے مطابق کھارادر تھانے کی حدود چپل گلی میں واقع 5 دکانوں میں عیدالفطر کی چھٹیوں میں نقب زنی کی واردات میں ملزمان نے دکانوں کے شٹر،تالے ،کنڈے اور لوہےکی گرل کاٹ کر لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق مارکیٹ کا مرکزی گیٹ بند تھا ،شبہ ہے کہ چور چھت کے راستے مارکیٹ میں داخل ہوئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد کرائم سین یونٹ کی ٹیم فنگر پرنٹ کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچی تو دکانداروں نے اسے اپنا کام نہیں کرنے دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے لئے بھی دکانداروں کو کہا گیا تھا تاہم انکا کہنا ہے کہ وہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کی مشاورت کے بعد مقدمہ درج کروائیں گے۔

تازہ ترین