• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں نرسز کا چودہویں روز عید الفطر کے موقع پر بھی اپنے حقوق کے لئے احتجاج جاری رہا، ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے ہفتہ 30 مئی کو اپنا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے رہنما اعجاز کلیری نے کہا کہ ایسوسی ایشن اپنے نرسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انکے حقوق کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی، جب تک نرسز کو اپنے جائز حقوق نہیں ملتے ۔ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ نرسز کے حقوق کی تحریک کو تیز کرے گی۔ اس سلسلے میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ نے بروز ہفتہ 30 مئی کو اپنا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں باہمی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کے لئے فیصلے کیے جائیں گے۔

تازہ ترین