• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) احسن آباد میں واٹربورڈ کی 84انچ قطرکی لائن کے والوپرنصب کالر نامعلوم شرپسندوں نے ہٹادیا جس کے باعث پیدا ہونے والے پریشر سے لائن پھٹ گئی ۔واٹربورڈ کے مطابق لائن کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کردی ہے جبکہ لائن کا ہٹایا گیا کالر بھی نصب کردیا گیا ہے۔ لائن پھٹنے سے نارتھ کراچی ،نیوکراچی ،نارتھ ناظم آباد کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثرہوئی واٹربور ڈکے منیجنگ ڈائریکٹراسداللہ خان کی ہدایات پرواٹربورڈ کے عملے نے فوری طور پرمذکورہ لائن سے پانی کی فراہمی معطل کرکے پانی کا بہاو روکا اور مرمت کا آغاز کردیا جبکہ متاثرہ متعدد علاقوں کو متبادل لائن سے پانی کی فراہمی جاری رکھی عملے نے اپنی عید تعطیلات کے دوران تین دن جدوجہد کر کے پھٹنے والی لائن کی مرمت مکمل کردی اورپیر کی شام مذکورہ لائن سے پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔
تازہ ترین