• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کی ٹریننگ 7جون سے شروع کرنے کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کی تیاریوں کے لئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ سات جون سے لگانے کی تجویز ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر سہیل سلیم ، ہیڈ کوچ مصباح الحق کی مشاورت سے آئی سی سی ہدایات کی روشنی میں کیمپ کے لئے گائیڈ لائنز بنانے میں مصروف ہیں۔ کھلاڑیوں کی ٹریننگ مرحلہ وار شروع ہو گی۔ کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان عید کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا ۔ کھلاڑیوں کے رہنے اور ٹریننگ کے لئے قومی کرکٹ اکیڈمی کو کورونا فری بنایا جائے گا۔ اکیڈمی اسٹاف کے کورونا وائرس ٹیسٹ کروائے جائیں گے، کیمپ سے قبل تمام کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ ہوں گے۔ ایک تجویز یہ ہے کہ لاہور کے کھلاڑی لاہور اور کراچی کے کھلاڑی کراچی میں ٹریننگ کریں۔

تازہ ترین