• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا سے مزید30 افراد جاں بحق


کراچی (اسٹاف رپورٹر، ٹی وی رپورٹ) منگل کو ملک میں کورونا وائرس سے مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے جسکے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1210 ہو گئی ہے جبکہ 1494نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 58533تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 416 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

سندھ میں 374 اور پنجاب میں 352 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اسکے علاوہ بلوچستان میں 41، اسلام آباد 17، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 490908؍ افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ 18314؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

منگل کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 1494 کیسز اور 31 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سے پنجاب میں 577 کیسز اور 15 ہلاکتیں، خیبرپختونخوا سے 8 ہلاکتیں اور 179 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ سے 573 کیسز 5 ہلاکتیں، اسلام آباد 87 کیسز اور ایک ہلاکت اور گلگت بلتستان میں ایک ہلاکت اور 8 کیسز جبکہ بلوچستان سے 68 اور آزاد کشمیر سے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

سندھ میں منگل کو کورونا کے مزید 573 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جسکی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔ مراد علی شاہ کے مطابق 24گھنٹوں میں 2327 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 573 نئے کیسز سامنے آئے۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 23507 اور اموات 374 ہوگئی ہیں۔پنجاب سے منگل کو کورونا کے مزید 577 کیسز رپورٹ ہوئے اور 15 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 20654اور اموات 352 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے 6124 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں منگل کو مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جسکے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 416 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 179 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جسکے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8259 ہوگئی ہے۔ 

اب تک 2578 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔بلوچستان میں منگل کو مزید 68 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جسکے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 3536 ہوگئی۔ 

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اموات کی کُل تعداد 41 ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 1156ہے۔ اسلام آبادسے منگل کو کورونا وائرس کے مزید 87کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جس کے بعد مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1728 جبکہ اموات 17 ہو چکی ہیں۔ یہاں اب تک کورونا وائرس سے 152 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر سے منگل کو کورنا کے مزید 2 کیسز ہلاکت سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 211 ہوگئی ہے جبکہ علاقے میں اب تک وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 99 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

گلگت بلتستان میں مہلک وائرس سے ایک اور شہری انتقال کرگیا جسکے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسکے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 638 تک جاپہنچی ہے۔گلگت میں اب تک 457 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین