• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، سنگینوں کے سائے تلے نماز عید کی ادائیگی

سری نگر (جنگ نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر کے حریت پسند مسلمانوں نے اس سال بھی عیدالفطر کااپنا مذہبی تہوار بھارت کی سیکورٹی فورسز کے ظالمانہ گھیراؤ میں منانے کی کوشش کرتے ہوئے گذارااورمقبوضہ وادی کے مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات میں رکاوٹوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بھارتی فورسز کے ظلم و استبداد کے خلاف نعرہ بازی کی گئی، کئی مقامات پر بھارتی فورسز کے جبر کے خلاف مظلوم کشمیری مسلمانوں نے مزاحمت کی تو سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں کے بعد مظاہرین کی گرفتاریاں۔مقبوضہ کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کشمیری مسلمانوں نے عید الفطر کا اپنا مذہبی تہوار بھی بھارتی سیکورٹی فورسز کی سخت ترین غیر قانونی پابندیوں اور کڑے محاصرے کے دوران منایا۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ وادی میں پہلے سے جاری پابندیوں میں عید الفطر کے موقع پر مزید سختی کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کے چپے چپے پر فوج اور پولیس کے مسلح دستوں کو تعنیات کر دیا تاکہ مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کو عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے موقع پر بھارت مخالف مظاہروں سے روکا جا سکے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے حریت پسند مسلمانوں کو پورے ماہ رمضان کے دوارن بھی سخت ترین پابندیوں کا سامنا رہا۔ قابض بھارتی فورسز نے رمضان المبارک کے دوران بھی 472 مقامات کو محاصرے میں لے کر ناکہ بندی اینڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران 25 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید ، 249 افراد کو زخمی اور 163 حریت پسندوں کو گرفتار کیا ۔
تازہ ترین