• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات، اقامہ ہولڈرز کو یکم جون سے واپس آنیکی اجازت

اسلام آباد (فاروق اقدس) متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بیرون ممالک موجود اقامہ ہولڈرز جن میں پاکستان بھی شامل ہے‘ کو یکم جون 2020 سے امارات واپس آنے کی اجازت دے دی ہے۔ اعلان کے مطابق اقامہ ہولڈرز کو امارات واپسی کیلئے تمام مطلوبہ تقاضے پورے کرنا ہونگے جن کی بنیادی شرائط میں شامل ہے کہ وہ آن لائن درخواست پیش کریں۔ جن میں اقامہ کی فوٹو کاپی‘ رنگین تصویر‘ پاسپورٹ کی کاپی شامل ہیں جبکہ امارات کے باہر قیام کی وجہ‘ آجر کا خط‘ تعلیمی ادارے یا ہسپتال کا سرٹیفکیٹ منسلک کرنا بھی ضروری ہے۔
تازہ ترین