• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں جعلی ڈومیسائلتحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے صوبے میں جعلی ڈومیسائل کے مسئلے کی تحقیقات کے لئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ کی سربراہی میں کمیٹی بنادی، کمیٹی مختلف اضلاع کے شہریوں کو جعلی ڈومیسائل بناکر دینے کے معاملے کی انکوائری کرکے 7 روز میں چیف سیکرٹری سندھ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی جعلی ڈومیسائل اور ذمہ داروں کا تعین اور کارروائی کی سفارش بھی کرے گی، کمیٹی میں سیکرٹری جی اے سعید احمد منگنیجو اور ڈائریکٹر پی آر سی بورڈ آف ریونیو نظیر احمد قریشی شامل ہونگے۔
تازہ ترین