• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد،گھریلو جھگڑے کے دوران 17 سالہ بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا

حیدرآباد(بیورورپورٹ) بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں منگل کی رات 17 سالہ بیٹے نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بھٹائی نگر تھانے کی حدود سٹیزن کالونی کے عقب میں واقع گلیمر سٹی کے رہائشی 17 سالہ شہریار خاصخیلی نے گھریلو تنازع کے دوران مشتعل ہوکر اپنے 45 سالہ والد ذوالفقار خاصخیلی پر پستول سے فائر کیا جس کے نتیجے میں ذوالفقار شدید زخمی ہوگیا جو سول اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ رات گئے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کرنے والا مقتول کا بیٹا واردات کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔مقتول ذوالفقار خاصخیلی پی پی شہید بھٹو کے مقامی رہنما ارشاد خاصخیلی کا بھائی بتایا جاتا ہے۔
تازہ ترین