• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الہ دین پارک کی لیز مکمل، KMC کل سے انتظام سنبھال لے گی

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)الہ دین پارک کی لیز کا معاہدہ مکمل ہونے پر کےایم سی جمعرات کی شب 12بجے اس کا انتظام سنبھال لے گی، کےایم سی نے25 سال پہلے ایک پرائیویٹ ادارے کو تفریحی مقاصد کے لئے اسے الاٹ کیا تھا اور اب لیز کی مدت مکمل ہونے پر کے ایم سی کا اسٹیٹ اور لینڈ ڈپارٹمنٹ 28مئی کی رات اس کا قبضہ لے لیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی اس کی فوری نیلامی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی اور سفاری پارک کےزیر انتظام رکھ کر خود اسے چلانا چاہتی ہےلیکن دوسری جانب بعض ذرائع کاکہنا ہے کہ شہر کے وسط اور پرائم لوکیشن ہونے کی وجہ سےبعض پرائیویٹ پارٹیوں کی جانب سے اسے لینے کے لئے اثرورسوخ اورمختلف پیشکش کی جا رہی ہیں۔

ماضی میں بھی زمین کےمعاہدے سے ہٹ کر استعمال کی شکایات آتی رہی ہیں لیکن لیز ہولڈر نے ہمیشہ اس کی تردید کی۔ 

بعض سینئر سٹیزن اور افسران کا کہناہے کہ بہتر ہو گا کہ اسے بھی فریئرہال کی طرح ایک پرائیوٹ بورڈ بنا کر اس کے حوالے کر دیا جائےاگر کے ایم سی خود اسے تفریحی مقاصد کے لئے نہیں چلاسکتی اور دوبارہ آکشن کرنا چاہتی ہے تو اس کے انٹرنیشنل ٹینڈر کئے جائیں اور میرٹ پر دیا جائے۔

تازہ ترین