• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناکے بغیر بھی ملکی معیشت دیوالیہ ہوچکی تھی‘احسن اقبال

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹر ی جنرل احسن اقبال نے ایک بار پھر وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کی رخصت کے بعد نئی اور تجربہ کار حکومت آئے‘کورونا نہ آتا تو بھی ملکی معیشت دیوالیہ ہو چکی تھی‘ان ٹرینڈ (غیرتربیت یافتہ )ڈرائیور نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ، طیارہ حادثے کی غیر جانبدار تحقیقات نہ ہوئیں تو دوبارہ ایسا واقعہ رونما ہو سکتاہے،نالائق حکمرانوں نے ملک کے انتظامی اور معاشی ڈھانچے کو نیب کے ذریعے برباد کر دیا‘پی ٹی آئی نے قربانی کے لئے دو تین نام دیدئیے ہیں ،پی ٹی آئی والے سوچتے ہیں لندن جانے کے بعد نواز شریف کی سروسز اسپتال والی حالت دوبارہ کیوں نہیں ہوئی، مریم نواز وقت آنے پر پارٹی کیلئے کردار ادا کریں گی۔
تازہ ترین