• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کی کورونا وائرس کانٹیکٹ ٹریسنگ ایپلی کیشن میں سیکورٹی خامی سے 10 لاکھ افراد کی حساس معلومات خطرے سے دوچار

دوحہ (اے ایف پی) رائٹس گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل نےخبردار کیا ہے کہ قطر کی متنازع لازمی کورونا وائرس کانٹیکٹ ٹریسنگ ایپلی کیشن میں سیکورٹی کی خامی نے دس لاکھ سے زائد افراد کی حساس معلومات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایک روز قبل ایمنسٹی کی جانب سے بے نقاب کی گئی خامی سے صارفین کے شناختی نمبرز، مقام اور انفیکشن کی حیثیت کو ہیکرز سے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین