• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ، 6 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا

مظفر گڑھ،دائرہ دین پناہ(نمائندگان جنگ) نواحی بستی سمندری کے 6 سالہ رہائشی بچے کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا، عبدالہادی عید کے دوسرے روز لاپتا ہوا، بھوسے کے ڈھیر سے لاش ملی،چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دائرہ دین پناہ کی نواحی بستی سمندری کا 6سالہ عبدالہادی ولد عبدالستارکلاچی عید کے دوسرے دن لاپتا ہوگیا تھا،جس کی اطلاع والدین نے مقامی پولیس کو تحریری طور پر دی۔ 4 بجے شام بستی کی خاتون اپنی گائے کے لئے بھوسہ نکالنے سٹور گئی تو وہاں پر عبدالہادی کی لاش پڑی تھی۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ورثاکے حوالے کر دیا۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر ظفراللہ ساحر کا کہنا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ رات گئے ڈی پی او مظفر گڑھ نے جائے وقوع کا معائنہ کیااور مقتول کے والد سے ملاقات کی۔ انہوں نے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی بھی کروائی۔پولیس کے مطابق بچے کے چچا عبدالکریم کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔  

تازہ ترین