• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات، عیدی کے 50 روپے نے دو خواتین کی جان لے لی

سوات(نمائندہ جنگ) تحصیل مٹہ کے علاقہ کملے میں عیدی کے پچاس روپے کے نوٹ نے دو خواتین کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق 14 سالہ مسماۃ (ش) کو گھر میں کسی نے عیدی کے پچاس روپے کا نوٹ دیا، جس پر مسماۃ (ش) اور اس کی بھابھی کے درمیان تکرار ہوئی۔ نتیجتاً 14 سالہ(ش) نے پستول لے کر خود کشی کی کوشش کی جس پر اس کی رشتہ دار مسماۃ(ش ز) نے اس کو خودکشی کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔اس دوران اس نے خود پر فائرنگ کی اور ایک گولی چل جانے سے خود کشی سے روکنے والی خاتون کو جالگی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تازہ ترین