• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سے بد تمیزی اورگالی گلوچ کرنیوالا پولیس ملازم معطل ، مقدمہ درج

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ کینٹ کے علاقہ کامران مارکیٹ میں شہری سے بد تمیزی اورگالی گلوچ کرنے والے پولیس ملازم کومعطل کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔عیدسے ایک روزقبل تھانہ کینٹ کے علاقہ کامران مارکیٹ میں پولیس ملازم کی طرف سے شہری سے بدتمیزی اورگالی گلوچ کی ویڈیووائرل ہوئی،ویڈیومیں پولیس کانسٹیبل غضنفرعلی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہری کو گالی گلوچ کر تادیکھائی دیا،جسے موقع پر موجود شہریوں نے منع کیا جوباز نہ آیا، پولیس کانسٹیبل غضنفر علی نے پبلک مقام پر گالی گلوچ اوراختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے محکمہ کے وقار کومجروح کیا جسے معطل کرکے تھانہ کینٹ میں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا، سی پی اونے کہا ہے کہ اختیارات کاناجائز استعمال کرنا اور شہریوں سے نارواسلوک کسی صورت برداشت نہیں، ایسے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔
تازہ ترین