• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائوسنگ سکیموں میں دوبارہ این او سی کی شرط ختم کرنیکا مطالبہ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے نے ہائوسنگ سکیموں میں کمرشل تعمیرات کیلئے سول ایوی ایشن حکام سے دوبارہ (این او سی ) لینے کی شرط ختم کرنے کیلئے سیکرٹری ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی نے اس سلسلہ میں ایک خط کا ڈرافٹ تیار کر کے منظوری کیلئے ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے کو بھجوا دیا ہے ،ان سے منظوری ملنے کے بعد یہ خط سیکرٹری ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ دفتر کو بھجوا دیا جائے گا ، آرڈی اے حکام کے مطابق اس خط میں تجاویز دی گئی ہیں کہ جن ہائوسنگ سکیموں میں یہ عمارتیں بننی ہیں وہاں کی ہائوسنگ سکیموں نے پہلے ہی ان عمارتوں کی ہائیٹ (اونچائی) کیلئے سول ایوی ایشن سے این او سی لے رکھا ہے اور پھر انفرادی طور پر این او سی لینے کی شرط بھی موجود ہے ، اس کو ختم ہونا چاہئے کیونکہ اس سے لوگوں کو مسائل پیش آ رہے ہیں اگر ہائوسنگ سکیموں کے باہر کوئی اس طرح کی تعمیر کرتا ہے تو اس کیلئے یہ شرط ہونی چاہئے یا پھر ہائوسنگ سکیموں کے اندر پہلے سے طے اونچائی سے زیادہ بلند عمارت کی تعمیر کرنی ہے تو پھر اس کیلئے این او سی کی شرط ہونی چاہئے ، ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کے مطابق آرڈی اے کو اس حوالے سے اجازت اپنے سیکرٹری ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ دفتر سے چاہئے کیونکہ حال ہی میں جو ایل ڈی اے کے بلڈنگ بائی لاز اڈاپٹ کئے گئے ہیں ان میں یہ شرط شامل تھی اور شرط سیکرٹری ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ سے ہی دوبارہ این او سی لینے کی شرط ختم ہو گی، واضح رہے کہ چند روز قبل چیئرمین آرڈی اے طارق مرتضٰی کی سربراہی میں آرڈی اے کے ایک وفد نے بھی وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان سے ملاقات کی تھی جس میں یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا ۔
تازہ ترین