• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن پارک گوالمنڈی میں نصب ٹیوب ویل سال بعد بھی نہ چل سکا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ایریاز گوالمنڈی کے چلڈرن پارک میں ایک سال قبل نصب کیا جانیوالا ٹیوب تاحال نہیں چل سکا ہے ، پہلے ہی پارک میں دو ٹیوب ویل لگائے جا چکے ہیں جن میں سے ایک ٹیوب ویل بیٹھ چکا ہے جبکہ ابھی لگایا جانے والا تیسرا ٹیوب ویل بغیر کسی وجہ کے نہیں چل سکا ہے ، خواتین و بچوں کیلئے مختص اس پارک کو بھی تنگ کیا جا رہا ہے ، اہل محلہ نے ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عمر فاروق ملک کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پارک میں لگایا جانے والا ٹیوب ویل چلایا جائے اور پارک کے باہر اور لئی کے کنارے لگائے گئے پودے جو عملہ کی عدم توجہ کے باعث ٹوٹنے اور جلنا شروع ہو گئے ہیں کی نگرانی کیلئے عملہ مختص کیا جائے اور پارک کی حالت کو بھی مزید بنایا جائے ۔
تازہ ترین