• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے میں زائد ملازمین کیلئے نئی ایس این ایز کی منظوری کیلئے کوششیں

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی میں موجودہ منظور شدہ ایس این ایز سے زائد کام کرنے والے ملازمین کیلئے پوسٹوں کی منظوری کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں تاکہ تمام ڈیلی ویجرز کو ان پوسٹوں پر ریگولر کیا جاسکے ، اس وقت پی ایچ اے راولپنڈی میں منظور شدہ پوسٹیں تقریباً پانچ سو ہیں مگر ان کے مقابلے میں ساڑھے سات سو سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں، چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے بتایا کہ جلد ہی وزیراعلٰی پنجاب سے نئی ایس این ایز منظور کروائی جائے گی تاکہ تمام ڈیلی ویجرز ملازمین کو ریگولر کیا جاسکے ، ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو ادارے کا بورڈ ہی ایس این ایز کو بڑھانے کا اختیار رکھتا ہے مگر پھر پنجاب حکومت کو نئی ایس این ایز منظوری کیلئے بھجوائی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ سابق دور میں یہ تمام ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں ، ہمارے پاس ایک آپشن یہ بھی ہے کہ ایس این ایز سے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے مگر ہم ایسا نہیں کرینگے بلکہ نئی ایس این ایز منظور کروائی جائے گی تاکہ تمام ملازمین ریگولر ہو سکیں۔
تازہ ترین