• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے دنوں میں پٹرول کی قلت،گاڑیوں کی لمبی لائنیں

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)عیدالفطر کے دوران سپلائی نہ ہونے کے باعث کے شہرکے گنجان آباد علاقوں میں پٹرول کی قلت سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پٹرول کی قلت کے باعث پٹرول پمپوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی لا ئنیں لگی رہیں۔نجی آئل کمپنیوں کے بعض پٹرول پمپ کر دیئے گئے۔شہر کے گنجان آباد علاقوٰ باغبانپورہ، مصری شاہ،شاد باغ اور جی ٹی روڈ اور بند روڈ سمیت متعدد علاقوں کے پٹرول پمپس سپلائی نہ ملنے کے باعث بند کر دیئے گئے۔ پٹرول کی سپلائی میں تعطل اور کمی کی وجہ سے شہر کے متعدد مقامات پر قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپس 110سے115روپےفی لٹر پٹرول فروخت کرتے رہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
تازہ ترین