• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف مسیحی برادری کے ساتھ کھڑی ہے،اعجاز عالم آگسٹن

لاہور (وقائع نگار خصوصی)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے عید الفطر اپنے حلقے اوکاڑہ میں گزاری جبکہ عید کے پہلے روز انہوں نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا اور اسیران سے ملاقات کے دوران جیل ملازمین میں عیدی اور تحائف وغیرہ تقسیم کیے۔ یہاں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ معمولی جرائم کے باعث جیلوں میں سزا پانے والے افراد کو رہا کیا گیا تاکہ اپنے پیاروں کے سنگ عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں ۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے ا س موقع پر کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنی مسیحی برادری کے سنگ کھڑی ہے ۔
تازہ ترین