• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ایمرجنسی سسٹم کی بہتری اور ترقی کے فنڈز میں بھی کمی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب میں ایمرجنسی سسٹم کی بہتری اور ترقی کے فنڈز میں بھی کمی کردی گئی،باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال میں ایمرجنسی سروسز کے نئے منصوبوں کے لیے صرف تین کروڑ 70 لاکھ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پنجاب میں جاری مالی بحران کے باعث محکمہ خزانہ پنجاب اور پی اینڈ ڈی بورڈ نے مذکورہ فنڈز کو کٹ لگا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایمر جنسی سروسز کے جاری منصوبوں کا بجٹ بھی 70 کروڑ روپے تک محدود کردیا گیا۔ ایمرجنسی سروسز کی مد میں ریسکیو سنٹرز کی بحالی اور نئے سنٹرز کی تعمیر شامل ہوتی ہے۔حکام کی مطابق مالی سال میں ایمرجنسی کے لیے فنڈز کم مختص کرنے کی وجہ مالی بحران ہے۔
تازہ ترین