• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریعت کے احکامات کے بعدکسی فلسفے کی ضرورت نہیں،عبدالغفارروپڑی

لاہور( وقائع نگار خصوصی)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدا لغفار روپڑی نے جیلانی پارک لاہور کے کھلے میدان میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی احکامات حرف آخر ہیں۔ شریعت کے احکامات کے بعد کسی فلسفے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی علما اورعوام کسی نئے فلسفے کو قبو ل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چاند دیکھنے کے حوالے سے شرعی احکامات کو ہی مدنظر رکھا جا تا ہے،کھڈیاں قصور میں نوجوان حافظ قرآن کا پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کوقانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سرعام سزا دی جائے انہوں نے کہاکہ معاشرے میں بے راہ روی بڑھ رہی ہے فحاشی عریانی نے جرائم میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی حدود نافذ ہوں تو معاشرے سے تمام جرائم کا خاتمہ ہو جا ئےگا۔جس معاشرے میں قانون کے محافظ قاتل بن جائیں اور عوام کو انصاف نہ ملے وہ معاشرہ جنگل بن جا تا ہے۔انہوںنے کہاکہ کرونا وائر س کے خاتمے تک عوام احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں اور اللہ رب العزت کی طرف رجوع کرے ۔
تازہ ترین