• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کے کارکنوں نےعید سادگی سے منائی ،اشرف بھٹی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ تمام پارٹی کارکنوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر عید سادگی سے منائی ہے ۔ کراچی طیارہ حادثے نے تو ہم سب مسلمانوں کے دلوں کو افسردہ کردیا ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت وجود میں آئی ہے تو تب سے ہی پاکستان کی عوام کو تباہیوں اور بربادیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عمران خان نے کہا تھا کہ سال 2020خوشیوں کا سال ہے مگر سب نے دیکھا اس سال کے شروع میں ہی کورونا جیسی مہلک بیماری نے گھیر لیا اور اب کراچی کا دلخراش حادثہ آنکھوں کے سامنے سے ہٹنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے اللہ ہماری پی ٹی آئی کی حکومت سے جان چھڑوائے ۔پاکستان پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر‘ عاقب سرور اور ملک شہزاد ایڈووکیٹ نے عید کا پہلا دن پارٹی کے مرحوم فوٹو گرافر مبارک علی چاچا کے بچوں کے ساتھ منایا ۔
تازہ ترین