• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی اصل خوشی کورونا مریضوں کی عیادت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے،پروفیسر خالدمسعود گوندل

لاہور(جنرل رپورٹر)وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے عید میو ہسپتال کے مریضوں کے ساتھ منائی اس موقع پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم خان اور ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل بھی موجود تھے۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے پروفیسر ساجد عبید اللہ اور ڈاکٹر ظفر نیاز کے ہمراہ کورونا کے مریضوں کی عیادت کی جبکہ سرجیکل ٹاور میں پروفیسر ابرار اشرف علی ، پروفیسر امیر افضل وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ اس عید کی اصل خوشی کورونا مریضوں کی عیادت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں نوجوان ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس جذبہ مسیحائی کے تحت فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور ان کا مریضوں کے ہمراہ عید گزارنا قابل قدر قربانی ہے۔ اس موقع پر سی ای او میو ہسپتال کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
تازہ ترین