• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جائیں‘ جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاہےکہ ضلع پشین جگدہ شرن سیدان تورہ شاہ ملک یارمنزکی کمالزئی بٹیزی خیرآباد ڈب خانزئی میان خانزئی برشورسمیت تمام علاقوں میںٹڈی دل کے حملے سے فصلات‘ باغات تباہ ہوچکے ہیں حکومت کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اسپرے سمیت کوئی بھی اقدام نہ اٹھانا افسوسناک ہے انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے چند سو لٹر اسپرے کیلئے ادویات پشین انتظامیہ کو دیں جو عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے زمیندار پہلے سے خشک سالی کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں تودوسری جانب کرونا وائرس نے لوگوں کو دووقت کی روٹی کا محتاج بنادیا ہے لاک ڈائون سے روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں ان حالات میں زمیندار طبقہ بھی ٹڈی دل کے حملے سے شدید مشکلات کا شکار ہےانہوں نے کہاکہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فوری طورپرفضائی اسپرے کیاجائے۔
تازہ ترین