• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر، شہری کورونا بھول گئے، ریسٹورنٹس میں بےتحاشہ رش

ملتان (سٹاف رپورٹر)کورونا کی احتیاطی تدابیر نظرانداز، پیزا، فاسٹ فوڈ، شوارما، آئس کریم والوں کی چاندی ہوگئی ملتان(سٹاف رپورٹر)عیدالفطر کے موقع پر شہر کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں میں رش میں اضافہ ہوگیا، کورونا وبا کے باوجود احتیاطی تدابیر کو بالائے طاق رکھ دیا گیا، پیزا، برگر، زنگر برگر، شوارما، آئس کریم، کولڈ ڈرنکس، پان فروشوں کی چاندی ہوگئی، عیدالفطر کے تین دنوں میں شہر کے معروف ریسٹورنٹس، ہوٹلوں میں شہریوں کا بے تحاشہ رش رہا، سینکڑوں شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ آتے رہے۔ ریسٹورنٹس،ہوٹلوں میں شدید رش کی وجہ سے بعض فیملیز ٹیبل خالی ہونے کا انتظار کرتی رہیں۔ عید الفطر کے موقع پر کینٹ، گلگشت، ابدالی روڈ، گول باغ، ممتاز آباد، نیو ملتان، گارڈن ٹائون، ایم ڈی اے چوک، نواں شہر، گھنٹہ گھر، حسین آگاہی، حرم گیٹ وغیر ہ کے علاقوں میں بےحد رش رہا۔
تازہ ترین