• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ اعلانات کے باوجود عیدالفطر کے ایام میں بجلی کی بلاتطل فراہمی میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملتان سمیت میپکو ریجن کے مختلف اضلاع میں لوڈ شیڈنگ،ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی بیشی نے صارفین کو شدید مشکلات سے دو چار رکھا۔ بجلی کا استعمال بڑھتے ہی میپکو کا ترسیلی نظام مختلف علاقوں میں جواب دے گیا۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں درجنوں فیڈرز بار بار ٹرپ کرتے رہے۔ ملتان شہر کے فیڈرز جن میں باالخصوص پیر خورشید فیڈر،،ممتاز آباد،جناح ٹاؤن،اکبر روڈ،نیو ملتان،شاہرکن عالم،طارق آباد،سورج میانی،غلہ منڈی،بوہڑ گیٹ،شاہراہ راشد،نقشبند،علامہ اقبال،پیر اکبر شاہ ودیگر فیڈرز شامل ہیں وہاں بجلی کا لوڈ بڑھتے ہی میپکو کا بوسیدہ،کمزور اورکم استعداد والا ترسیلی نظام کام چھوڑ گیا۔ باربار کی بجلی بندش نےشہریوں کا عید کا مزہ کر کرا کر دیا ۔ صارفین شکایت کے ازالے کیلئے متعلقہ افراد کو فون کرتے رہے لیکن انہیں خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔
تازہ ترین