• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ کی زیر صدارت پاکستان سرائیکی پارٹی کا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ ہوا جس میں کراچی ہوائی حادثے اور کرونا کے باعث وفات پانے والے افراد کے لیے فاتحہ پڑھی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ عوام اور صوبوں کو زیادہ سے زیادہ خودمختار کیا جائے سرائیکستان صوبے کی راہ میں حائل آٹھویں آئینی ترمیم کی شق کو منسوخ کیا جائے۔ کسان اور بے روزگار افراد خوف زدہ ‘ حکومت بدنظمی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سرائیکی پارٹی کرونا وباء کے سلسلے میں حکومت سے تعاون جاری رکھے گی۔ اجلاس میں ممتاز خاں ڈاہر، ڈاکٹر مقصود خاں لنگاہ، اللہ وسایا خاں لنگاہ، ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، عبدالرزاق، محمد عمران خاں لنگاہ، ملک سجاد حسین گھلو، ڈاکٹر محمد رمضان اور ملک فیاض احمد نے شرکت کی۔
تازہ ترین