• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیوٹ سکولوں کے سینکڑوں اساتذہ 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) پرائیویٹ سکولوں کے سینکڑوں اساتذہ تنخواہیں نہ ملنے سے عید کی خوشیوں سے محروم رہ گئے، پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ و دیگر سٹاف لاک ڈاؤن اور چھٹیوں کی وجہ سے گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سےشدید مالی بحران کا شکار ہیں، اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر رانا الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ و دیگر سٹاف کو فوری تنخواہیں دلائی جائیں، انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ نجی سکولوں کے اساتذہ کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔
تازہ ترین