• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کے پولٹری دکانداروں کیخلاف کارروائی کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے تمام اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کو پولٹری شاپس مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور پولٹری ایسوسی ایشن کے مابین صوبہ بھر کے لئے چکن کا ریٹ طے ہو چکا ہے، زندہ مرغی 163 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو گی جبکہ مرغی کا گوشت260 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا، انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنیوالوں کوگرفتار کرلیا جائے۔
تازہ ترین