• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے وفد کی وزیراعلیٰ کے سیکرٹری افتخار سہو سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان کے سرکاری ہسپتالوں کے مختلف توسیعی منصوبوں کی جلد تکمیل اور ڈاکٹروں کے ہیلتھ رسک الائونس کے معاملات سے متعلق پی ایم اے کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب افتخار سہو سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس دوران پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے انہیں نشتر 2 کی جلد تکمیل ،کارڈیالوجی منصوبے کی توسیع میں حائل رکاوٹوں اور نشتر ایمرجنسی کی جلد ری ویمپنگ کی ضرورت سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر افتخار سہو نے یقین دہانی کروائی کہ جلد تمام منصوبوں کی تکمیل ہو گی۔
تازہ ترین