• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند رات پر پشاورکے شہریوں نے ریکارڈ خریداری کی

پشاور (وقائع نگار) ملک میں ایک ہی دن عید الفطر کے اعلان کے بعد گرمی کے باعث پشاور کے بازار سنسان رہے تاہم چاند رات پر پشاورکے شہریوں نے ریکارڈ خریداری کی پشاوری چپل ، تیار کپڑوں ، کی دکانوں پر بدترین رش رہا ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، خوشحال بازار ، ہشتنگر ی ، کریم پورہ ، صدر ، یونیورسٹی روڈ ، یونیورسٹی ٹاؤن ، فقیر آباد ، مینا بازار ، چوک یادگار ، قصہ خوانی سمیت شہر کے مختلف بازاوں میں انتہا کا رش رہا ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے خریداری کی بازاروں میں جگہ نہ ہونے کے برابر تھی جبکہ رش کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا نطام بھی جام رہا کینٹ اور یونیورسٹی روڈ پر مقامات پرخریداری کا سلسلہ پرسکون طریقے سے جاری رہا حیات آباد کے تجارتی مراکز اور شاپنگ پلازوں میں خواتین ، بچوں کی تعداد بھی زیادہ رہی ۔
تازہ ترین