• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورکے شہری گھروں اور رشتہ داروں سے عید ملنے ملانے تک محدود رہے

پشاور(صباح نیوز)کورونا وائرس کی وجہ سے پشاور کے شہری عید الفطر کے موقع پر گھروں اور رشتہ داروں سے عید ملنے ملانے تک محدود رہے تاہم بعض افراد نے پرفضاء مقامات کا رخ کیا جہاں سیکورٹی سخت ہونے پر واپس گھروں کو لوٹ آئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے پرفضاء مقامات کو عید الفطر کے موقع پر بند کئے جانے کے بعد شہری گھروں اور رشتہ داروں سے عید ملنے ملانے تک محدود رہے تاہم اس کے باوجود نوجوانوں کی بڑی تعداد نے چارسدہ کے پرفضاء مقام سردریاب کا رخ کیا جہاں سیکورٹی سخت ہونے کے باعث گھروں کو لوٹ آئے ۔اسی طرح سوات سمیت گلیات کی طرف بھی بڑے پیمانے پر شہریوں اور خاص کر نوجوانوں نے رخ کیا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تفریحی مقامات کی بندش کے باعث گھروں کو لوٹ آئے ۔پشاورشہر کے اندر فیملی پارک ہشت نگری اور فن لینڈ شاہی باغ بھی عید کے موقع پر بند رہے ۔
تازہ ترین