• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ کیئر کمیشن کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت 16جون کو ہوگی

پشاور(نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا میں نجی ہسپتالوں میں کورونا سمیت تشخیصی ٹیسٹوں کے یکساں ریٹ مقررنہ ہونے پر ہیلتھ کیئرکمیشن کے خلاف پشاورہائیکورٹ میں دائرتوہین عدالت کی درخواست پر سماعت 16جون کو مقرر کرلی گئی کورونا لاک ڈاؤن اور عدالتوں کی بندش کے باعث متعلقہ رٹ پر سماعت ملتوی کردی گئی تھی اس ضمن میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ عدالت عالیہ نے تین ماہ کے اندر تمام ہسپتالوں، لیبارٹریوں اور کلینکس میں تشخیص ٹیسٹوں کے یکساں ریٹس مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جبکہ درخواست گزار نے جعلی وغیررجسٹرڈڈاکٹروںو عطائیوں وغیرہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کرنے کی بھی استدعا کی تھی تاہم عدالتی حکم کے باوجود تشخیصی ٹیسٹوں کے یکساں ریٹ مقرر نہ ہوسکے جس پر ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہائیکورٹ کی بندش کے باعث متعلقہ درخواست پر سماعت اب 16جون کو مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین