• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 27برس بیت گئے۔

فلم اور ٹی وی کی مشہوراداکارہ رانی 8 دسمبر1946 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کا اصل نام ناصرہ تھا مگر1962میں انہوں نے رانی کے نام سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

اداکارہ نے 8 دسمبر 1946 کو لاہور میں آنکھ کھولی۔فلم انڈسٹری میں انہیں ابتدا میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس دور کے فلم ساز رانی کو کاسٹ کرنے سے گریز کرنے لگے، لیکن ا نہوں نے ہمت نہ ہاری اور انڈسٹری سے ناتا جوڑے رکھا.

فلم دیور بھابی سائن کرتے ہی گویا رانی کی قسمت کا ستارہ بھی عروج پر چلا گیا۔ اس کے بعد فلم بہن بھائی سپرہٹ ثابت ہوئی اور پھر انہیں،انجمن جیسی فلم ملی جس نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

لاکھوں دلوں کو موہ لینے والی اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 مئی1993کو46برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں

تازہ ترین