• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 لاکھ 9 ہزار 517 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 52 ہزار 748 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 29 لاکھ 5 ہزار 774 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 87 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 24 لاکھ 50 ہزار 995 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 625 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 25 ہزار 808 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 45 ہزار 210 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 158 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 79 ہزار 973 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 94 ہزار 507 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 24 ہزار 593 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 968 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 680 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 83 ہزار 339 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 117 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 37 ہزار 48 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 227 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 955 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 30 ہزار 555 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 530 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 722 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 498 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 288 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا کے باعث سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 397 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 762 ہو گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 365 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 230 ہو گئی۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 564 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 41 ہزار 591 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 993 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 411 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار 726 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 59 ہزار 850 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 231 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 38 ہزار 722 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 19 ہزار 897 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین