• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری


پاک بحریہ کی کورونا وائرس سے متاثرہ صورتحال میں ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے دور دراز ساحلی علاقوں بالخصوص اورماڑا، حب گوٹھ، گڈانی، میرپور ساکرو، سجاول، سید پور، گوٹھ شاہ عبد اللطیف جاندانی اور گوٹھ مسلم آباد میں راشن اور حفاظتی سامان کی تقسیم جاری ہے۔

کراچی کے مضافاتی علاقوں ہاکس بے، منوڑا، صلاح آباد، یونس آباد، کیماڑی ٹاؤن، شانتی نگر، گونجانی اور پہلوان گوٹھ میں بھی ضرورتمند خاندانوں کی معاونت کی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول بہاولپور، ملتان، خانیوال، فیصل آباد، چنیوٹ، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، ڈسکہ اور سیالکوٹ کے ہزاروں ضرورتمند خاندانوں میں بھی راشن تقسیم کیا گیا۔

اس کے علاوہ کورونا سے بچاؤ کی میڈیکل کٹس اور دیگر حفاظتی سامان بھی متعلقہ اداروں کے سپرد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن کی آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور مری کے نواحی دیہاتوں میں راشن کی تقسیم کیا گیا۔

عید کے موقع پر پاک بحریہ کے حکام نے شہدا کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

پاک بحریہ اس وبائی مرض کے خلاف پرعزم قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

تازہ ترین